اردو

urdu

By

Published : Jan 5, 2020, 11:00 AM IST

ETV Bharat / international

قطرکے وزیرخارجہ کا دورہ تہران

قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے تہران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی اور خطے کے سیاسی، سماجی، تجارتی اور بین الاقوامی تعلقات کے سلسلے میں مذاکرات ہوئے۔

Foreign Minister of Qatar Mohammed bin Abdulrahman Al Thani visits Iran
قطری وزیرخارجہ کا دورہ تہران

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قطری وزیر خارجہ سرکاری دورے پر تہران پہنچے۔ اپنے دورہ کے دوران انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ جوادظریف سے ملاقات کی۔


عرب میڈیا کے مطابق قطری وزیر خارجہ نے تہران پہنچتے ہی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے خطہ کی تازہ ترین صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔


قطری وزیر خارجہ ایرانی صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کریں گے۔ خیال رہے کہ 2 روز قبل ایرانی جنرل اور القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی راکٹ حملے میں مارے گئے تھے۔


اس حملہ کے بعد ایران اور امریکہ تعلقات مزید کشیدگی کا شکار ہوگئے تھے،جبکہ عالمی طاقتوں نے دونوں ممالک کو کشیدگی سے بچنے کے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں : عراق میں شیعہ ملیشیا کے ارکان کے ہلاک ہونے کی تردید

یاد رہے قطری دفترخارجہ نے بھی گزشتہ روز عراق میں امریکی حملہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر تمام فریقوں سے صبر و تحمل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details