اردو

urdu

صدرِ یوکرائن نے منایا بچوں کے ساتھ نیا برس

By

Published : Jan 1, 2021, 8:15 AM IST

ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ 'نوجوان کسی بھی ملک کا بہترین سرمایہ ہے۔ آج کے نوجوان کل کا مستقبل ہے۔ میں آپ تمام بچوں کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں'۔

Ukrainian President celebrates New Year with children
نئے برس 2021 کی تقریبات بچوں کے ساتھ منائی

یوکرائنی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے نئے برس 2021 کی تقریبات بچوں کے ساتھ منائی ہے۔ سال نو کی تقریبات کے دوران صدرِ یوکرائن نے ملک کے کم عمر بچوں کے ساتھ بات چیت کی۔

ویڈیو

ایک جاری کردہ ویڈیو میں ولودیمیر زیلنسکی کو بڑے ہی پرجوش انداز میں بچوں سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے سال نو کی اس تقریب میں خطاب کے ساتھ ساتھ بچوں سے بات چیت بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملک اور عوام کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صدرِ یوکرائن کے خطاب کو ایک کم عمر لڑکی بغور سماعت کرتے ہوئے

انہوں نے سال کے اہم ترین لمحات کا ذکر کرتے ہوئے ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔

ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ 'نوجوان کسی بھی ملک کا بہترین سرمایہ ہے۔ آج کے نوجوان کل کا مستقبل ہے۔ میں آپ تمام بچوں کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں'۔

یوکرائنی صدر وولدیمیر زیلنسکی نے نئے برس 2021 کی تقریبات بچوں کے ساتھ منائی

ولودیمیر زیلنسکی نے اس موقع پر متعدد اہم واقعات کا ذکر کیا جن میں ایران میں یوکرائن کے جیٹ لائنر کا حادثہ، کورونا وائرس وبائی مرض اور اٹلی سے یوکرائن کے فوجی وائٹلی مارکیو کی رہائی شامل ہیں۔

’’نوجوان کسی بھی ملک کا بہترین سرمایہ ہے۔آج کے نوجوان کل کا مستقبل ہے‘‘

انہوں نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اور ترک صدر رجب طیب اردگان سمیت غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا۔

یوکرائنی صدر وولدیمیر زیلنسکی سے ایک لڑکا سوال کرتے ہوئے

انہوں نے صدارتی محل میں بچوں کے ایک گروپ کو بتایا ہے کہ 'سنہ 2020 میں کچھ درد کے آنسو بہے ہیں، لیکن امید ہے کہ آئندہ برس خوشیوں والا ہوگا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details