اردو

urdu

By

Published : Jan 2, 2020, 11:34 PM IST

ETV Bharat / international

امریکی طیارے پاکستان کی فضائی حدود میں پرواز نہیں کریں گے

امریکہ نے اپنی ایڈوائزری میں لکھا ہے کہ کم اونچائی والے جہازوں کو پاکستان کے عسکریت پسندوں کی جانب سے حملے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر ایسی پروزیں جو ٹیک آف کر رہی ہوں یا لینڈ کر رہی ہوں۔

امریکی طیارے پاکستان کی فضائی حدود میں پرواز نہیں کریں گے
امریکی طیارے پاکستان کی فضائی حدود میں پرواز نہیں کریں گے

امریکہ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ہر طرح کے جہاز پاکستان کے فضائی حدود میں پرواز کرنے سے گریز کریں۔

امریکہ نے یہ فیصلہ حفاظتی اقدام کے پیش نظر کیا ہے۔ امریکہ کو اندیشہ ہے کہ پاکستان کے فضائی حدود میں کسی طرح کی سرگرمی سے شدت پسندوں کے نشانے کا شکار ہونا پڑ سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں لکھا گیا ہے کہ کم اونچائی والے جہازوں کو عسکریت پسندوں کی جانب سے حملے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر ایسی پروزیں جو ٹیک آف کر رہی ہوں یا لینڈ کر رہی ہوں۔

امریکہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں سرگرم شدت پسند تنظیمیں، اور عسکریت پسندوں کی سرگرمیاں امریکی جہازوں کے لیے خطرہ ہیں۔ حالانکہ فی الحال پاکستانی عسکریت پسندوں کی جانب سے امریکی جہازوں پر حملے نہیں ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسی طرح کی ہدایت ایرانی فضائی حدود سے متعلق بھی جاری کی گئی تھی، جس میں امریکہ نے کہا تھا کہ امریکہ جہازوں کو ایران کے فضائی حدود میں پرواز کرنے سے گریز کرنی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details