اردو

urdu

جنوبی کوریا: پارلیمانی انتخابات میں حکمراں جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت

By

Published : Apr 16, 2020, 6:03 PM IST

حکمراں جماعت نے گذشتہ 16 برسوں کے بعد پارلیمانی انتخابات میں اتنی بڑی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔

جنوبی کوریا: پارلیمانی انتخابات میں حکمراں جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
جنوبی کوریا: پارلیمانی انتخابات میں حکمراں جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت

جنوبی کوریا میں گذشتہ روز ہوئے پارلیمانی انتخابات میں حکمراں جماعت 'ڈیموکریٹک پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

قومی الیکشن کمیشن نے کہا کہ براہ راست مقابلے والی نشستوں کے لئے 99.3 فیصد ووٹوں کے ساتھ ڈیموکریٹک پارٹی نے ملک بھر کے 163 انتخابی حلقوں میں برتری حاصل کی۔

اس کے بعد قدامت پسند جماعت 'یونائیٹڈ فیوچر پارٹی'نے 84 اضلاع کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

حکمراں جماعت نے گذشتہ 16 برسوں کے بعد پارلیمانی انتخابات میں اتنی بڑی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔

بدھ کے روز قومی اسمبلی کے 300 ممبران کو بھرنے کے لئے سہ ماہی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس دوران ملک میں کورونا کے خطرات کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

سنگاپور کے معروف انگریزی اخبار دی اسٹریٹ ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ملک کے صدر مون جے ان کی جانب سے کیے گئے اقدام کی دنیا بھر میں سراہنا کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details