اردو

urdu

By

Published : Jul 13, 2021, 10:45 AM IST

ETV Bharat / international

فلپائن: وین اور ٹرک کے درمیان تصادم میں چھ افراد ہلاک

فلپائن کے صوبہ کوزون میں واقع شاہراہ پر ایک وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ اطلاع منگل کو دی ہے۔

Road accident
Road accident

پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 12:30 بجے منیلا سے 278 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تگکاواین شہر میں اس وقت پیش آیا جب نو مسافر کو لے کر جنوب کی جانب جارہی ایک وین مخالف سمت سے آرہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

مظفر پور: زبردست سڑک حادثے میں 12 ہلاک


پولیس رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں وین کے ڈرائیور سمیت تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین لوگوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

پولیس نے بتایا کہ وین کے دیگر تین مسافروں کو شدید چوٹ آئی ہیں جبکہ ٹرک ڈرائیور اور اس میں سوار تین مسافروں کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details