اردو

urdu

By

Published : Sep 16, 2019, 12:37 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:39 PM IST

ETV Bharat / international

خام تیل مہنگا، سینسیکس میں کمی

سعودی عرب کے خام تیل پلانٹس پر حملے کے بعد بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً بیس فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

خام تیل مہنگا، سینسیکس میں کمی


اس کی قیمتوں میں 19.5فیصد مہنگا ہوا،جس سے گھریلو شیئر بازار میں سینسیکس میں 200پوائنٹ سے زیادہ کی کمی واقع ہوگئی۔

لندن سے موصول اطلاع کے مطابق خام تیل کا معیاری برینٹ کروڈ وائدہ 19.5چڑھ کر 71.95ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔

یہ جنگ خلیج کے دوران 14جنوری 1991کے بعد کی سب سے بڑی تیزی ہے۔

امریکی کروڈ وائدہ بھی 15.5فیصد کی چھلانگ لگا کر 63.34ڈالرفی بیرل ہوگیا۔یہ 22جون 1998 کے بعد کی اس کی سب سے بڑی تیزی ہے۔

خام تیل میں بھاری اچھال کی وجہ سے گھریلو بازار میں سینسیکس 180.43پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 37،204.56پوائنٹ پر کھلا اور 37111.29 تک پہنچ گیا۔

تیل کی پیداوار والی کمپنیوں میں او این جی سی کے شیئر2.41فیصد مہنگے ہوئے جبکہ تیل مارکیٹنگ کمپنیوں میں سرکاری کمپنی انڈین آئیل کا شیئر3 فیصد،بھارت پٹرولیم اور ہندوستان پٹرولیم کے شیئر 6-6فیصد سستے ہوگئے۔

تیل اور پٹرولیم میں کاروبار کرنے والی نجی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر کی قیمت دو فیصد زیادہ کم ہوئی۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 7:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details