اردو

urdu

نیپال حکومت نے سبھی غیر ملکی شہریوں کا ویزا معطل کردیا

By

Published : Mar 13, 2020, 3:10 PM IST

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے نیپالی حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں جن میں سبھی ممالک کے شہریوں کا نیپال آنے کا ویزا عبوری طور سے ملتوی کردیا ہے اور ماؤنٹ چومولنگما سمیت سبھی طرح کے کوہ پیما مہموں پر پابندی عائد کرنا بھی شامل ہے۔نیپالی حکومت کے ایک سینئر افسر نے یہ اطلاع دی۔

نیپال حکومت نے سبھی غیر ملکی شہریوں کا ویزا معطل کردیا
نیپال حکومت نے سبھی غیر ملکی شہریوں کا ویزا معطل کردیا

وزارت صحت نےبتایا کہ نیپال میں جمعرات کو کرونا وائرس کا پہلا معاملہ درج کیا گیا ہے اور متاثرہ شخص علاج کےبعد صحت مند ہے۔

وزارت کے ترجمان وکاس ڈیوکوٹا نے جمعہ کو بتایا کہ ’’حکومت نے سبھی ممالک کے شہریوں کا نیپال آنے کا ویزا اپریل کے آخر تک عبوری طور سے ملتوی کردیا ہے۔ ویزا ملتوی کرنے کی ابتدا سنیچر سے ہوگی۔

اس سے پہلے نیپال نے کرونا سے متاثر چین، جنوبی کوریا، جاپان، ایران، اٹلی،اسپین، جرمنی اور فرانس سمیت آٹھ ممالک کے شہریوں کا ویزا ملتوی کردیا تھا۔

نیپال کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر دفاع ایشور پوکھریال کی قیادت میں تشکیل ایک اعلی سطحی کوآرڈی نیشن کمیٹی نے جمعرات کو دیر رات کرونا سے نمٹنے کا فیصلہ کیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details