اردو

urdu

By

Published : Apr 3, 2020, 3:14 PM IST

ETV Bharat / international

جنوبی کوریا میں کوروناوائرس کے کیسز دس ہزار سے تجاوز

جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس (كووڈ 19) کے 86 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں

جنوبی کوریا میں کوروناوائرس کے کیسز دس ہزار سے تجاوز
جنوبی کوریا میں کوروناوائرس کے کیسز دس ہزار سے تجاوز

جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس (كووڈ 19) کے 86 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔ جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10،062 ہو گئی ہے۔

کوریائی ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن سینٹر نے بتایا کہ جمعہ تک ملک میں کورونا وائرس کے 10،062 کیسز درج کئے جا چکے ہیں اور اس وائرس کی گرفت میں آنے سے اب تک 174 افراد کی موت ہو گئی ہے جو متاثرہ افراد کا 1.73 فیصد حصہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباََ 193 مریضوں کو مکمل طور صحتیاب ہونے کے بعد قرنطینہ سےفارغ کردیا ہے جس کے بعد قرنطینہ کی مدت پورا کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 6021 ہو گئی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details