اردو

urdu

By

Published : Dec 7, 2021, 11:26 AM IST

ETV Bharat / international

Beijing Winter Olympics: بیجنگ ونٹراولمپکس میں امریکہ کا کسی بھی امریکی عہدیدارکو نہ بھیجنے کا اعلان

وائٹ ہاوس کے مطابق یہ فیصلہ چین کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں (Human rights violations in China) کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

US Announces
US Announces

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال فروری میں ہونے والے بیجنگ ونٹر اولپک گیمز (Beijing Winter Olympics) میں صدر بائیڈن یا کوئی بھی امریکی عہدیدار شرکت نہیں کرے گا۔

وائٹ ہاوس کے مطابق یہ فیصلہ چین کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

تاہم واشنگٹن میں چین کے سفارت خانے نے امریکہ کے اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس پر ٹوکیو اولمپکس 2022 کے لئے پابندی

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کے مطابق سفارتی بائیکاٹ کے باوجود امریکی ایتھلیٹ کو کھیلوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ بیجنگ ونٹر اولمپکس فروری میں شروع ہونا ہے۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details