اردو

urdu

By

Published : Mar 26, 2020, 11:27 AM IST

ETV Bharat / international

کورونا وائرس: اقوام متحدہ کا 2 ارب ڈالر کا عطیہ کرنے کی اپیل

آج پوری انسانیت کو کورونا وائرس سے شدید خطرہ لاحق ہے جس کے تناظر میں اقوام متحدہ نے دنیا کے غریب ترین اور انتہائی کمزور لوگوں کی مدد کے لیے 2 ارب ڈالر کے عطیہ کی اپیل کردی۔

UN launches global appeal for $2 billion in aid to fight COVID-19
کورونا وائرس: اقوام متحدہ کا 2 ارب ڈالر کے امدادی منصوبے کا آغاز

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا کہ ”کورونا وائرس پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے اور پوری انسانیت کو ایک ساتھ اس کا مقابلہ کرنا چاہیے“۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اقدامات اور یکجہتی انتہائی اہم ہے، ہر ملک اپنی سطح سی انفرادی کاروائی کر رہے ہیں جو کافی نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 21 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس میں سے 13 ہزار افراد یوروپ میں ہلاک ہوئے۔

سکریٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کا منصوبہ دنیا کے غریب ترین ممالک میں کورونا وائرس سے لڑنے کی صلاحیت پیدا اور انتہائی کمزور لوگوں خاص طور پر خواتین اور بچوں، بوڑھے افراد اور معذور یا دائمی بیماری میں مبتلا افراد کی ضروریات کو حل کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مکمل مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے تو اس سے بہت ساری جانیں بچ جائیں گی۔

سکریٹری جنرل نے کہا کہ متعلقہ این جی اوز کے ذریعہ طبی ساز وسامان اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی فراہمی ممکن ہوگی۔اقوام متحدہ کا منصوبہ 9 ماہ یعنی اپریل سے دسمبر پر مشتمل ہے۔

اس ضمن میں کہا گیا کہ عطیہ سے مجموعی رقم 2 ارب سے زائد رقم جمع کی جائے گی اور عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) اور ورلڈ فوڈ پروگرام بھی اپیلیں کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کورونا وائرس کا تدارک نہیں کیا گیا تو دیگر امراض ہیضہ اور خسرہ کی وبا پھوٹ سکتی ہیں اس لیے کمزور ممالک کے لیے قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

80 صفحات پر مشتمل کتابچہ میں بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کا یہ منصوبہ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ذریعہ عمل میں لایا جائے گا۔

اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اس رقم کا استعمال مختلف مقاصد کے لیے کیا جائے گا اور کچھ ممالک کی صحیح ضروریات کی شناخت ابھی بھی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے متعلقہ حکام پرزوردیا کہ دنیا کے غریب ترین ممالک کو فوری طور پر قرض سے نجات فراہم کی جائے کیونکہ وہ تیزی سے پھیلتے ہوئے وائرس کے سنگین نتائج سے دوچار ہیں۔

مشترکہ بیان میں دونوں اداروں نے باضابطہ قرض دہندگان سے مطالبہ کیا کہ اگر درخواست کی جائے تو بین الاقوامی ترقی ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) رکن ممالک سے قرضوں کی ادائیگیوں کو فوری طور پر معطل کریں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی آبادی کا ایک چوتھائی حصہ اور دنیا کے دوتہائی افراد انتہائی غربت میں زندگی گزارنے والی اقوام کو وبائی امراض کا سامنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details