اردو

urdu

’ٹرمپ صدر بننے کے لیے اخلاقی طور پر ناقابل ہیں‘

By

Published : Jun 22, 2020, 1:34 PM IST

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ عوام کو اس بات کا جواب چاہیے کہ آخر کیسز کم دکھانے کے لیے کورونا ٹسٹنگ سست کیوں کی گئی۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے اہلکاروں کو حکم دیا ہے کہ ٹسٹ سست رفتاری سے کیے جائیں تاکہ کم کیسز سامنے آئیں۔

trump is morally incapable of becoming president said us speaker nancy pelosi
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ صدر ٹرمپ اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں اور نہ وہ اپنی دانش کے لحاظ سے اس بات کے لیے تیار ہیں کہ ملک کی قیادت کریں۔

پلوسی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا پھیلنے سے روکنے کا طریقہ ٹسٹنگ، ٹریسنگ اور ٹریٹمنٹ ہے۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ٹسٹ کی تعداد کم کرنے کے لیے آخر کیوں کہا گیا، جب ماہرین تجویز کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ٹسٹ کیے جائیں۔

اسپیکر پلوسی نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس کے اہلکاروں کو اگلے ہفتہ کمیٹی کے سامنے پیشی پر اس بارے میں جواب دینے ہوں گے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ہفتہ کی شب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جتنے زیادہ ٹسٹ کیے جائیں گے اتنے زیادہ کیسز سامنے آئیں گے، اسی لیے انہوں نے انتظامیہ سے کہا تھا کہ مہربانی کر کے ٹسٹ کرنے کا عمل ہی سست کر دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details