اردو

urdu

By

Published : Feb 23, 2022, 10:04 PM IST

ETV Bharat / international

War Exercise in Baltic Sea: ناٹو کے دس ممالک نے بحیرۂ بالٹک میں جنگی مشقوں کا اعلان کیا

جوائنٹ آپریشنز فورسز (جے ای ایف) نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہونے کے لیے جے ای ایف کی یکجہتی، صلاحیت اور عزم کا مظاہرہ کریں گے۔ جے ای ایف کی تشکیل 2012 میں ہوئی تھی۔ اس میں ناٹو کے ارکان ڈنمارک، ایسٹونیا، آئس لینڈ، لاتویا، لتھوانیا، نیدر لینڈ، ناروے اور برطانیہ اور غیر رکن فن لینڈ اور سویڈن شامل ہیں۔ War Exercise in Baltic Sea

Ten NATO nations have announced war exercise in Baltic Sea
ناٹو کے دس ممالک نے بحیرہ بالٹک میں جنگی مشقوں کا اعلان کیا

برطانیہ کی قیادت والے ٹاسک فورس گروپ کے 10 ممالک کے وزرائے دفاع نے بحیرہ بالٹک میں جنگی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ War Exercise in Baltic Sea ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یوکرین میں روس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

جوائنٹ آپریشنز فورسز (جے ای ایف) نے ایک بیان میں کہا کہ وہ جلد ہی اسٹریٹجک علاقہ میں جے ای ایف ممالک کی سرگرمیوں کی آزادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشقیں کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ’’ہم اپنے خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہونے کے لیے جے ای ایف کی یکجہتی، صلاحیت اور عزم کا مظاہرہ کریں گے‘‘۔

برطانیہ کے وزیر دفاع بین والیس نے وسطی انگلینڈ میں ان ممالک کے وزراء کی میزبانی کی۔

انہوں نے متفقہ طور پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کی طرف سے یوکرین میں دو ماسکو حامی باغی علاقوں کو تسلیم کرنے اور کریملن کی طرف سے وہاں فوجیوں کی تعیناتی کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم روس سے شفاف مذاکرات میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کی اپیل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine Tension: روسی فوجیوں کی نقل و حرکت پر برطانیہ اور ناٹو کو شک

برطانیہ کے اعلیٰ فوجی اہلکار، چیف آف ڈیفنس اسٹاف ٹونی ریڈکن نے منگل کو یوکرین اور یورپی سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے سویڈن میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ ’’مقابلے اور تصادم سے متعین دنیا میں یہ ضروری ہے کہ ہمارے جیسے ہم خیال ممالک ہماری مشترکہ اقدار کا دفاع کے لیے آئیں اور ان اصولوں اور آزادیوں کی حفاظت کریں جو یوروپ میں سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ جے ای ایف کی تشکیل 2012 میں ہوئی تھی۔ اس میں ناٹو کے ارکان ڈنمارک، ایسٹونیا، آئس لینڈ، لاتویا، لتھوانیا،نیدر لینڈ، ناروے اور برطانیہ اور غیر رکن فن لینڈ اور سویڈن شامل ہیں۔

یہ آرکٹک، شمالی بحر اوقیانوس اور بحیرہ بالٹک کے علاقے کے ارد گرد ’ہائی نارتھ‘ خطے کی حفاظت کے لیے کام کرتا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details