اردو

urdu

مغربی فلاڈیلفیا میں احتجاج جاری

By

Published : Oct 28, 2020, 8:10 AM IST

فلاڈیلفیا پولیس کے ذریعہ ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد یہ احتجاج کی دوسری رات تھی۔

Philly protest
Philly protest

مغربی فلاڈیلفیا میں پولیس بربریت کے خلاف منگل کی رات سیکڑوں مظاہرین نے سڑکوں پر مارچ کیا۔ فلاڈیلفیا پولیس کے ذریعہ ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد یہ احتجاج کی دوسری رات تھی۔

مغربی فلاڈیلفیا میں احتجاج جاری

ہلاک سیاہ فام شخص کی شناخت 27 سالہ والٹر ویلیس کے نام سے ہوئی ہے، اسے صبح چار بجے سے پہلے گولی مار دی گئی تھی۔ پیر کے روز ایک راہگیر کے ذریعہ بنایا گیا ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا، جس کے بعد سے مظاہرے شروع ہو گئے۔

ویلیس کے اہل خانہ کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل نے متاثرہ شخص کی فائرنگ کو بلاجواز قرار دیا ہے۔

اس دوران پولیس نے پیر کی شب اور منگل کی صبح بدامنی کے دوران کم از کم 91 افراد کو گرفتار کیا۔

پولیس نے پہلے کہا تھا کہ بدامنی میں 30 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مظاہرین کی پتھربازی سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور ایسے میں کئی جگہوں پر ہلکے طاقت کا استعمال کرنا پڑا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دو پولیس والوں نے سڑک پر جاتے ویلیس نامی ایک شخص پر بندوقیں تانی ہوئی ہیں۔

وڈیو کے مطابق وہ شخص پولیس والوں کی طرف بڑھتا ہے اور پولیس والے بندوقیں تانے پیچھے کی جانب ہٹتے ہوئے اس سے چاقو پھینکنے کا کہہ رہے ہیں۔ دونوں پولیس آفیسروں نے اس کے بعد متعدد گولیاں چلائیں جس سے ویلیس کو زمین پر گرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مظاہرے شروع ہو گئے۔

واضح رہے کہ مئی کے آخر میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد امریکہ میں مسلسل سیاہ فام کی حمایت میں بلیک لائیوز میٹرکے نام پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔

سیاہ فام جارج فلائیڈ 25 مئی کو منی پولیس کے ہاتھوں اس وقت ہلاک ہو گیا تھا جب اس کی گردن کو ایک سفید فام پولیس افسر نے گھٹنے سے دبا کر رکھا تھا۔

امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام مردوں اور خواتین کی ہلاکتوں کے سلسلے میں یہ تازہ ترین واقعہ تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details