اردو

urdu

Coronavirus Update: دنیا میں کورونا سے 56.62 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

By

Published : Jan 31, 2022, 3:31 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے جہاں اب تک 7.43 کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر اور 8 لاکھ 84 ہزار 223 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Coronavirus Update
Coronavirus Update

دنیا میں اب تک 374.2 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اس کے جان لیوا وائرس سے 56.62 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی دنیا بھر میں اب تک 9.96 ارب سے زیادہ افراد کو ویکسین Coronavirus vaccine کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی Johns Hopkins University in the United States کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد People infected with the corona virus کی مجموعی تعداد 374,279,678 اور ہلاکتیں 56,62,611 تک جا پہنچی ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے جہاں اب تک 7.43 کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر اور 8 لاکھ 84 ہزار 223 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اس وبا سے متاثر ہونے کے معاملے میں بھارت دوسرے نمبر پر ہے، جہاں ہفتہ کی صبح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے دو لاکھ 9 ہزار 918 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 18 لاکھ 31 ہزار 268 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.43 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 15.77 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 89 لاکھ 76 ہزار 122 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 94.37 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی 959 لوگوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 4,95,050 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وقت اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔

برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ اس ملک میں اب تک 2.5 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور اس جان لیوا سے اب تک 6,27,124 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فرانس کورونا کیسز کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس ملک میں اب تک 1.78 کروڑ سے زیادہ لوگ اس مہلک وائرس سے متاثر اور اب تک 1,31,576 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

برطانیہ کورونا کیسز کے معاملے میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں اب تک تقریباً 16.5 کروڑ لوگ اس وبا سے متاثر جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1,56,222 تک پہنچ گئی ہے۔

ترکی نے کورونا وائرس کے کیسزکے معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ اب دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں اب تک 1,15,26,621 افراد متاثراور 87,234 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس کورونا کیسز کے معاملے میں دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے۔ اس ملک میں اس جان لیوا وبا سے 11547333 افراد متاثراور اب تک 3,24,060 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ مرنے والوں کے لحاظ سے روس دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی کل تعداد 1.09کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور وہ دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ اس ملک میں اموات کی تعداد 1,46,149 تک پہنچ گئی ہے۔

اسپین کورونا وائرس کیسز کے معاملے میں نویں نمبر پر ہے جہاں اب تک 97.79 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر اور 92,966 مریض اس وبا کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک عالمی وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 98.46 لاکھ سے زیادہ اور ہلاکتوں کی تعداد 1,17,790 تک پہنچ گئی ہے۔

پڑوسی ملک پاکستان میں 14.25 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں اور وہاں اس وبا کی وجہ سے 29,269 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دریں اثنا سعودی عرب اور بحرین کے بعد قطر نے بھی بچوں کو فائزر کی کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

قطری وزارت صحت کے مطابق قطر میں 5 سے 11 سال کے بچوں کو فائزر کورونا ویکسین دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں سعودی عرب اور بحرین نے 5 سے 11 سال کے بچوں میں فائزر کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details