دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا سے اب تک 23.99 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس وائرس سے اب تک 10.88 کروڑ لوگوں سے زیادہ متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا انفیکشن سے متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 88 لاکھ تین ہزار 945 ہوگئی ہے جس میں 23 لاکھ 99 ہزار 576 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 6 کروڑ 10 لاکھ 61 ہزار 425 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
دنیا کی بڑی طاقت امریکہ میں کورونا سے اتھل پتھل جاری ہے۔ امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے جن کی تعداد بڑھ کر 2.76 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ 4 لاکھ 85 ہزار 332 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارت میں کورونا انفیکشن کی مجموعی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 16 ہزار 589 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چھ لاکھ 21 ہزار 220 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم معاملوں کی تعداد بڑھ کر 1،39،637 ہوگئی۔ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 732 ہوگئی ہے۔
برازیل میں اب تک 98.34 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 2،39،245 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا انفیکشن سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 40.49 لاکھ ہوگئی ہے اور 117،387 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے 40.26 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 78،825 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
فرانس میں 34.67 لاکھ سے زیادہ افراد انفکشن سے متاثر ہوئے ہیں اور 80،961 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 30.56 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 64،747 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 27.21 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 93،577 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے اب تک 25.86 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 27،471 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
جرمنی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23.41 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 65،107 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا سے اب تک 21.95 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 57،605 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ارجنٹینا میں کورونا سے 20.25 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 50،236 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
میکسیکو میں کورونا سے 19.92 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1،74،207 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ پولینڈ میں انفیکشن کے مجموعی معاملے 15.88لاکھ سے زیادہ ہوچکے ہیں اور 40،807 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایران میں کورونا وبا سے 15.18 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 58،945 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔