اردو

urdu

ٹونگا میں 5.9 شدت کا زلزلہ

By

Published : May 29, 2020, 12:59 PM IST

جنوبی بحر الکاہل خطے میں واقع ٹونگا میں جمعرات کو زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے

امریکی ارضیاتی سروے محکمے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 درج کی گئی۔یہ زلزلے کے جھٹکے ٹونگا کے 121 کلومیٹر جنوب مشرقی اوہونو میں محسوس کئےگئے۔

زلزلے کا مرکز 22.236 ڈگری جنوبی طول البلد اور 174.2851 ڈگری مغربی عرض البلد پر سطح سے دس کلومیٹر نیچے تھا۔

واضح رہے کہ ٹونگا جنوبی بحرالکاہل میں واقع 170 چھوٹے بڑے جزیروں سے مل کر بنا ملک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details