اردو

urdu

By

Published : Jun 30, 2020, 11:04 AM IST

ETV Bharat / international

لیبیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 802 ہوئی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے لیبیا حکام نے ملک کی سرحدوں ، اسکولوں اور مساجد کو بند کردیا ہے اورعوامی تقریبات پر پابندیاں اور کرفیو نافذ کردی ہے۔

The number of Corona victims in Libya is 802
لیبیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 802 ہوئی

لیبیا میں منگل کے روز کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا کے 40 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 802 ہوگئی ہے۔

لیبیا کے نیشنل سینٹر فار ڈسیز کنٹرول نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ 704 مشتبہ افراد کے نمونے لیے گئے تھے، جن میں 40 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 206 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں اور 23 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ملک میں کووڈ 19پھیلنے کے پیش نظر حکام نے ملک کی سرحدوں ، اسکولوں اور مساجد کو بند کردیا ہے اورعوامی تقریبات پر پابندیاں اور کرفیو نافذ کردی ہیں۔

خیال رہے لیبیا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس مارچ میں ملا تھا اور پہلی موت اپریل میں ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details