اردو

urdu

By

Published : Oct 9, 2019, 9:48 AM IST

ETV Bharat / international

برکینا فاسو میں 30 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے شمالی ساهیلين علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک مہم چلائی جس میں کم از کم 30 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

برکینا فاسو میں 30 مشتبہ دہشت گرد ہلاک


قومی ٹیلی ویژن چینل آر ٹی بی نے اپنی ایک رپورٹ میں اس کی اطلاع دی ہے۔

اس مہم میں بہت سے فوجی اہلکار زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ برکینا فاسو میں 2015 سے ہی مسلسل دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں جس میں اب تک 500 سے زائد افراد ہلاک اور تقریبا تین لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ملک کے کئی علاقوں میں ہنگامی اور کرفیو جیسی صورتحال ہے۔ اس سے پہلے پیر کو شمالی صوبہ لوروم کے ٹيٹاؤ گاؤں میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 8 شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

اس سے پہلے 28-29 ستمبر کو برکینا فاسو کے جم ٹینگا اور بورزنگا گاؤں میں دہشت گردانہ حملے میں تقریبا 20 شہری بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details