اردو

urdu

کانگو میں کشتی ڈوبنے سے 60 افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

By

Published : Feb 16, 2021, 6:22 PM IST

افریقی ملک کانگو کے مائی دومبے صوبے میں ایک مسافر بردار کشتی ڈوبنے سے 60 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔

a boat capsizes in the congo, 60 people killed and leaving hundreds missing
کانگو میں کشتی ڈوبنے سے 60 افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

وسطی افریقی ملک کانگو کے مائی دومبے صوبے کے گاؤں لونگولا ایکوٹی میں ایک مسافر بردار کشتی ڈوبنے سے 60 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور سیکڑوں لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔

تقریبا 700 افراد کو لیکر جانے والی مسافر بردار کشتی رات کے وقت حادثے کا شکار ہوکر ڈوب گئی جس کے بعد اب تک 60 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

کانگو میں کشتی ڈوبنے سے 60 افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

حکام کے مطابق، کشتی کے حادثے میں 300 افراد کی جان بچ گئی ہے جبکہ دیگر افراد کے بارے میں حتمی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ہیں۔

یہ جہاز دارالحکومت کنشاسا سے روانہ ہوا تھا اور صوبہ استوا کی طرف جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افریقی ملک گِنی میں ایبولا سے چار افراد کی موت، وبا کا اعلان

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کیو جھیل میں مسافر کشتی ڈوبنے سے کم از کم تین لوگ ہلاک ہوئے تھے، جن میں دو بچے اور ایک خاتون شامل تھیں۔

گذشتہ برس مئی سنہ 2020 میں کیو جھیل میں ایک تفریحی کشتی ڈوب گئی تھی جس میں ایک آٹھ سالہ بچی سمیت 10 افراد کی موت ہوگئی تھی۔

جولائی سنہ 2010 میں مغربی صوبہ بینڈنڈو میں کشتی کے ٹکرانے کے بعد 135 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details