حیدرآباد (تلنگانہ): بالی ووڈ کے ایکشن اسٹار ٹائیگر شراف کرن جوہر کی پرڈیوس کردہ فلم 'اسکریو ڈھیلا' میں نظر آئیں گے۔ فلم میکرز نے پیر کی صبح ایک ایکشن سے بھرپور ویڈیو جاری کرنے کے ساتھ فلم کا اعلان کیا۔ یہ فلم ٹائیگر کی کرن کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی دوسری فلم ہوگی۔Tiger Shroff Drops Screw Dheela Video
ٹائیگر نے سوشل میڈیا پر اپنے آئندہ پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے، جس میں وہ ظاہر طور پر مرکزی کردار ادا کرکے ایک بار پھر لوگوں کی تفریحی کرنے والے ہیں۔ اس ایکشن ڈرامہ فلم کی ہدایتکار ششانک کھیتان کر رہے ہیں۔ وہیں اگر خبروں پر یقین کیا جائے تو فلم میں پشپا اسٹار رشمیکا مندانا، ٹائیگر کے مقابل نظر آئیں گی۔
ٹائیگر نے انسٹاگرام پر 'اسکریو ڈھیلا' کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ' پنچیس ہیں ٹائٹ، پر اس کا اسکریو ڈھیلا ہے'۔ آپ کے لیے ایک ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم لے کر آرہے ہیں۔ جس کی ہدایتکاری ششانک کھیتان نے کی ہے۔ جلد آرہا ہے'۔