حیدرآباد: بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے اپنی مضبوط اداکاری کی وجہ سے فلمی دنیا میں ایک الگ مقام حاصل کرلیا ہے۔ 'دھاکڑ گرل' بہت سے موضوع پر کھل کر اپنی رائے کا معصومانہ انداز میں اظہار کرتی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ شادی کرکے گھر بسانا چاہتی ہیں۔ لیکن انہیں کوئی پرفیکٹ میچ نہیں مل رہا ہے۔ اداکارہ کنگنا رناوت، جو فلم ’دھاکڑ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کی شادی نہ کرنے کے پیچھے کئی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لڑاکو ہونے کی افواہ کی وجہ سے ان کی شادی نہیں ہو پا رہی ہے۔ Why Kangana Ranaut Not Getting Married
واضح رہے کہ کنگنا، ارجن رامپال کے ساتھ آر جے سدھارتھ کنن کے شو میں فلم کی تشہیر کے لیے پہنچی تھیں۔ اس دوران آر جے نے ان سے شادی کے بارے میں پوچھا کہ کیا آپ اس لیے شادی نہیں کر رہی کیونکہ لوگ مانتے ہیں کہ آپ سخت ہیں؟ اس پر کنگنا نے ہنستے ہوئے کہا کہ تمام افواہوں کی وجہ سے لوگوں نے ایک رائے قائم کرلی ہے کہ میں لڑتی ہوں۔ میں بتادوں کہ اصل زندگی میں میں ' دھاکڑ' نہیں ہوں۔میرے بارے میں افواہیں ہیں کہ میں لڑکوں کو پیٹ دیتی ہوں۔