حیدرآباد: بگ باس 16 میں بطور کنٹیسٹنٹ حصہ لینے پر فلمساز ساجد خان کی مخالفت کی جارہی ہے۔ گلوکارہ سونا موہاپاترا اور اداکارہ وندنا کریمی کے بعد اداکارہ شرلین چوپڑا بھی ساجد خان کی مخالفت میں سامنے آئی ہیں۔ لیکن اس بار شرلین چوپڑا نے فلمساز ساجد خان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے۔ اداکارہ نے بگ باس کے میکرز سے ساجد خان کو فوری طور پر شو سے نکالنے کی درخواست کی ہے۔ شرلین نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں فلمساز اور بگ باس 16 کے کنٹیسٹنٹ ساجد خان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کو بھی ایک خط بھیجا ہے۔Complaint Filed Against Sajid Khan
شرلین نے ساجد خان کے خلاف کئی دفعات کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔ شرلین نے می ٹو موومنٹ کے تحت ساجد خان پر سنگین الزامات لگائے تھے اور کئی چونکا دینے والے انکشافات بھی کیے تھے۔ شرلین نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کو خط لکھتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ساجد خان کو بگ باس 16 سے باہر نہیں نکالا جاتا تب تک اس شو کا ٹیلی کاسٹ روک دیا جائے۔