اداکار شیزان خان کی بہنیں شفق ناز اور فلق ناز نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اس مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے ان کے خاندان کو پرائیوسی دی جائے۔ شیزان اس وقت تونیشا شرما کی موت معاملے میں پولیس کی حراست میں ہے۔ اداکار کی بہنوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنے بھائی شیزان کو معصوم قرار دیا ہے، جسے بغیر سوچ سمجھ کے پھنسایا جارہا ہے۔ فلق اور شفق نے دونوں خاندانوں کو متاثرین بتاتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ لوگ انہیں سوگ منانے کا وقت دیں'۔Tunisha Sharma Death Case
فلق اور شفق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ' جتنا دوسرے لوگ کہانی کا دوسرا پہلو جاننے کے لیے بے تاب ہیں ہم بھی وہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں لیکن تب تک ہمیں اس سنگین صورتحال کا سامنا کرنے کرنے لیے پرائیوسی دیں۔ دونوں خاندان اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ صحیح وقت آنے دیں اور ہم یقینی طور پر اس معاملے پر ضرور بات کریں گے لیکن یہ صحیح وقت نہیں ہے۔ موت ایک تکلیف دہ چیز ہے ۔ سبھی کو متاثرہ خاندانوں کے بارے میں سوچتے ہوئے انہیں پرائیوسی دینی چاہیے تاکہ وہ سوگ مناسکے اور آخری رسومات کی ادائیگی کرسکے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ' یہ بدقسمتی ہے کہ ہم نے ایک قیمتی جان کھودی اور دوسری کی گرفتاری ہوگئی۔ شیزان کے خلاف الزامات لگائے گئے ہیں اور پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس کو اپنا کام کرنے دیں۔ مجھے یقین ہے کہ ایک بے گناہ لڑے کو بغیر کسی جرم کے پھنسایا گیا ہے۔ یہ وقت ہمارے خاندان کے افراد کے لیے کافی مشکل ہے۔ ہمیں یہ وقت پولیس کا ساتھ دینے میں لگانے دیں۔ سچ سب کے سامنے خود بہ خود آجائے گا'۔