راکھی ساونت کے سابق شوہر رتیش راج سنگھ نے راکھی کی زندگی میں درپیش پریشانیوں کے بارے میں کھل کر بات کی اور کہا کہ وہ ان کے لیے اہم ہیں۔ جمعرات کے روز انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں رتیش نے راکھی اور ان کے دوسرے شوہر عادل درانی کے بارے میں بات کی، جو اس وقت راکھی کی جانب سے لگائے گئے گھریلو تشدد اور ان کے فنڈز کی غلط استعمال کے الزام کے بعد جیل میں ہیں۔ Rakhi Sawant's Ex Husband on Adil Issue
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں رتیش نے واضح کیا کہ ان کا راکھی کے ساتھ واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کا عادل کے خلاف کسی قسم کی دشمنی ہے۔ اپنی پوسٹ کی وضاحت کرتے ہوئے رتیش نے ای ٹائمز کو بتایا کہ راکھی کو بولنا چاہیے۔ میں جانتا ہوں کہ وہ کس طرح اس پریشانیوں سے گھری ہیں لیکن صرف وہی ہیں جو اس بارے میں بول سکتی ہیں۔ تب میں آؤں گا۔ مجھے سب کچھ معلوم ہے اور میں جانتا ہوں کہ لوگ سوچ رہیں ہوگے کہ راکھی کے ساتھ ایک بار پھر ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔ سچ بولوں تو میرے ساتھ دوبارہ ایسا نہیں ہوا ہے، لیکن اگر کچھ ایسا دوبارہ ہو تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ میں غلط ہوں؟ اسی طرح راکھی بھی غلط نہیں ہے۔ اور وہ میرے لیے بہت اہم ہے۔ میرے والدین کے بعد یہ وہی ہے جس نے مجھے بہت پیار دیا اور میرا خیال رکھا'۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ راکھی نے ان سے عادل کی بدسلوکی کے بارے میں بات کی تھی اور مزید کہا کہ انہوں نے راکھی کو ایک ایسے لڑکے کے ساتھ رہنے کا مشورہ دیا تھا جو راکھی کو سنبھال سکے۔ رتیش نے کہا کہ 'جہاں تک میرا تعلق ہے، راکھی کو میرے بارے میں سب کچھ پہلے سے معلوم تھا، اس لیے، میں نے اسے کبھی دھوکہ نہیں دیا۔ میں نے اپنی محبت کی زندگی ختم کر دی ہے۔ میں بہت جذباتی انسان ہوں، میں دوبارہ تکلیف نہیں اٹھانا چاہتا۔ یہاں میں آپ کو بتاتا چلوں کہ میں نے کبھی راکھی کو دھوکہ نہیں دیا'۔