حیدرآباد:مشہور فلمساز مہیش بھٹ نے حال ہی میں ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 2 میں اپنی بڑی بیٹی پوجا بھٹ سے ملنے کے لیے بگ باس کے گھر میں قدم رکھا۔ یہ ایپی سوڈ شائقین کے لیے کافی جذباتی ہونے والا ہے کیونکہ اس بار شو کے کنٹیسٹنٹ سے ملنے ان کے گھر والے بگ باس کی چار دیواری کے اندر قدم رکھنے والے ہیں۔ فلمساز نے گھر کے اندر داخل ہونے کے بعد پوجا کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی اور یاد کیا کہ ان کے مشکل والے دنوں میں پوجا کس طرح ان کی ہمت بن کر ابھری تھیں۔Bigg Boss OTT 2
شو کے سب سے زیادہ دل کو چھونے والے اس ایپی سوڈ میں مہیش نے پوجا بھٹ کی پیدائش کی یادیں تازہ کیں۔ ہدایتکار اور پروڈیوسر نے 20 سال کی عمر میں کرن بھٹ سے شادی کی اور 23 سال کی کم عمر میں وہ پوجا کے والد بنے۔ شو کے دوران بھٹ نے یاد کیا کہ کس طرح پوجا کی پیدائش کے وقت انہیں معاشی تنگی کا سامنا تھا اور انہیں 1500 روپے کے لیے بھی جدوجہد کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے یاد کیا کہ جب انہوں نے پہلی پوجا کو دیکھا تھا تب وہ غصے میں نظر آئی تھیں اور انہیں معلوم تھا کہ پوجا ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے اس دنیا میں آئی ہے، وہ ان کے لیے ' اوپر والے کی رحمت' بن کر آئی ہے۔