حیدرآباد: بالی ووڈ کی تجربہ کار اداکاراؤں میں سے ایک دیپیکا پڈوکون 5 جنوری کو اپنی 37 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس خاص موقع پر دیپیکا کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان نے بھی پٹھان سے دیپیکا پڈوکون کا ایک شاندار پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ اب دیپیکا پڈوکون کی جانب سے مداحوں کو بڑا تحفہ ملا ہے۔ دیپیکا کی پین انڈیا فلم 'پروجیکٹ کے' سے ان کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے۔DP's Project K First Look
آپ کو بتا دیں کہ فلم 'پروجیکٹ کے' کے میکرز نے دیپیکا کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے فلم کا پہلا لک جاری کیا ہے۔ اگرچہ اس میں اداکارہ کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے لیکن دیکھنے سے لگتا ہے کہ ان کا کردار بہت دلچسپ ہونے والا ہے۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے فلمسازوں نے دیپیکا کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ 'ہماری دیپیکا پڈوکون کو سالگرہ پر بہت بہت مبارکباد'۔ پروجیکٹ کے ایک پین انڈیا فلم ہے، جسے نوجوان ڈائریکٹر ناگ اشون ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ صدی کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور 'باہوبلی' اسٹار پربھاس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب اتنے بڑے ستارے کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔