اردو

urdu

By

Published : Mar 27, 2022, 7:01 PM IST

ETV Bharat / crime

Clash Between Two Communities in Saharanpur: سہارنپور میں آپسی تصادم میں خاتون سمیت نو افراد زخمی

سہارنپور کے طاہر پور گاؤں کے رہائشی راشد ولد مقصود اور نورالدین ولد نیک محمد کے درمیان جھگڑا ہوا۔ معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ دونوں طرف کے لوگوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملہ کر دیا۔ دونوں فریق کا الزام ہے کہ حملہ تیز دھار ہتھیاروں سے کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ مرزا پور موقع پر پہنچی اور تمام زخمیوں کو بہٹ سی ایچ سی میں داخل کرایا۔ Clash Between Two Communities in Saharanpur

سہارنپور میں آپسی تصادم میں خاتون سمیت نو افراد زخمی
سہارنپور میں آپسی تصادم میں خاتون سمیت نو افراد زخمی

سہارنپور: سہارنپور کے مرزا پور تھانہ علاقہ کے طاہر پور گاؤں میں جمعرات کی رات دو فریقوں کے درمیان خونریز تصادم ہوا۔ جس میں ایک خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں پولیس نے بہٹ سی ایچ سی میں داخل کرایا ہے۔ دونوں فریق ایک دوسرے پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملے کا الزام لگا رہے ہیں۔جھگڑے کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے۔Clash Between Two Communities in Saharanpur

سہارنپور میں آپسی تصادم میں خاتون سمیت نو افراد زخمی

طاہر پور گاؤں کے رہائشی راشد ولد مقصود اور نورالدین ولد نیک محمد کے درمیان جھگڑا ہوا۔ معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ دونوں طرف کے لوگوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملہ کر دیا۔ دونوں فریق کا الزام ہے کہ حملہ تیز دھار ہتھیاروں سے کیا گیا۔ جس میں ایک طرف سے نورالدین، نوشاد ولد منظور، شمیم ولد فخرو، زبیر ولد نورالدین، آشنہ زوجہ زبیر، مستقیم ولد کامل ساکن طاہر پور، مرسلین ولد حامد ساکن گاؤں ہرڈاکھیڑی تھانہ چلکانہ اور دوسری طرف سے راشد اور واجد ولد مقصود شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Criminals Arrested in Gaya: گیا پولیس نے بارہ جرائم پیشوں کو اسلحہ کے ساتھ کیا گرفتار

اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ مرزا پور موقع پر پہنچی اور تمام زخمیوں کو بہٹ سی ایچ سی میں داخل کرایا۔ نورالدین فریق کا کہنا ہے کہ راشدفریق کے لوگ ان سے دشمنی رکھتے ہیں۔ شام کو اس کا بیٹا زبیر گھر آرہا تھا، الزام ہے کہ راشد فریق کے لوگوں نے اس پر حملہ کردیا۔ جب وہ اسے چھڑانے پہنچے تو انہوں نے اس پر بھی لاٹھیوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جبکہ راشد فریق کا کہنا ہے کہ اس کی گاؤں میں ہی آٹے کی چکی ہے۔ نورالدین کی بھینس اس کی آٹے کی چکی میں گھس گئی تھی، جس کے لیے اس نے نورالدین سے پوچھا تو اس نے ان پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details