ریاست مہاراشٹرا میں ممبئی - آگرا شاہراہ پر ایک اسکوٹر اور نامعلوم گاڑی کی ٹکر میں ایک ہی کنبے کے تین اراکین کی موت ہوگئی اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ضلع دیہی پولیس نے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔
پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک جوڑا اپنے دو بچوں کے ساتھ اسکوٹر پر بوریولی کی سمت جا رہا تھا اور نامعلوم گاڑی نے والشند گاؤں کے پاس انہیں ٹکر مار دی جس میں بیوی اور دونوں بچوں کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔