اردو

urdu

جان ہتھیلی پر رکھ کر تیراکی کرتے نوجوان

By

Published : Aug 3, 2019, 2:11 PM IST

تیراکی ایک بہترین ورزش ہے لیکن بہترین ورزش کو اگر غلط طریقے سے انجام دیا جائے تو اسکا انجام بھی منفی ہی ہوتا ہے، کامواری ندیوں کی طغیانی میں تیراکی سے ورزش نہیں بلکہ موت کو دعوت دینا ہے۔

کامواری ندی میں طغیانی

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کے اطراف سے گزرنے والی کامواری ندی میں آئی زبردست طغیانی کے بعد بھی بھیونڈی واڑہ برج سے نوجوان چھلانگ لگاکر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر تیراکی کرتے ہیں۔ جس ندی میں وہ نوجوان ایک دوسرے کو ٹاسک دے کر تیراکی کرتے ہیں جس ٹاسک میں انکی جان کو مکمل طور سے خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

جان ہتھیلی پر رکھ کر تیراکی کرتے نوجوان


سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ مقامی انتظامیہ کے افسران اور پولیس اسی شاہراہ سے دن میں متعدد مرتبہ گزرتے ہیں لیکن وہ نوجوانوں کو تیرنے سے نہیں روکتے ہیں۔ انتظامیہ اگر اب بھی ہوش کے ناخن نہیں لی تو ممکن ہے اس برس بھی کئی واقعات ہیش آنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔

مہاراشٹر میں مسلسل بارش کی وجہ سے تمام ندیاں خطرے کی نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں، اور اسی بہاو میں وہاں کے نوجوان تیراکی کر رہے ہیں جو خطرے سے خالی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ہر برس نوجوان بارش کے کی وجہ ندیوں میں آئی طغیانی میں تیراکی کرنے کی وجہ سے ڈوب جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details