اردو

urdu

By

Published : Feb 24, 2022, 12:56 PM IST

ETV Bharat / city

High Voltage Tower Collapses: برفباری کے سبب ہائی ولٹیج تار گرنے سے قومی شاہراہ پر آمد و رفت متاثر

قومی شاہراہ پر ٹاور کے گرنے کے فوراً بعد پی ڈی ڈی محکمہ کے عہدیداروں اور ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، ڈی ایس پانپور میر امتیاز احمد، ایس ایچ او پانپور یونس خان اور دیگر پولیس اہلکاروں نے کافی محنت کرنے بعد قومی شاہراہ سے ہاٸی ولٹیج ترسیلی لاٸن کو ہٹا لیا، جس کے بعد آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہوا۔ Snow Damages transmission tower in pulwama

نثار احمد۔
نثار احمد۔

پلوامہ:جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قومی شاہراہ پر برفباری کے سبب 1.32 لاکھ ہائی ولٹیج ٹاور کے گر کر تباہ ہونے کے سبب سرینگر اور جموں قومی شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جارم رہا۔Transmission Towers Collapse, Several Vehicles Damaged

آمد و رفت متاثر

قومی شاہراہ پر ٹاور کے گرنے کے فوراً بعد پی ڈی ڈی محکمہ کے عہدیداروں اور ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، ڈی ایس پانپور میر امتیاز احمد، ایس ایچ او پانپور یونس خان اور دیگر پولیس اہلکاروں نے کافی محنت کرنے بعد قومی شاہراہ سے ہاٸی ولٹیج ترسیلی لاٸن کو ہٹا لیا ۔جس کے بعد آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہوا۔

ایس ایس پی اونتی پورہ نے پولیس اہلکاروں کی طرف سے لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس لوگوں کی ہر ممکن مدد کے لۓ تیار ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے ہیلپ لاٸن نمبرات بھی جاری کۓ ہیں۔ تاکہ ضرورت کے وقت لوگ پولیس کے ساتھ تعاون کر کے مدد حاصل کر سکیں۔

ایکزن پی ڈی ڈی نثار احمد کا کہنا ہے کہ اس ٹاور کے گر جانے سے راولپورہ گریڑ اسٹیشن کی پاور سپلآٸی متاثر ہو گی۔

مزید پڑھیں:

Evacuated 50 Tourists Stranded in Sonmarg: برف باری میں پھنسے سیاحوں کو پولیس نے محفوظ مقامات پر منتقل کیا

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس ٹاور کو ٹھیک کرنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں لیکن تب تک وہ راولپوہ گریڑ اسٹیشن کو دوسری لاٸن سے پاور سپلاٸی فراہم کریں گے تاکہ لوگوں کو ے مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details