عالمی وبا کورونا وائرس کے اس دور میں فلو ویکسین کو زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ اگرچہ اس وقت لوگوں کو دوہرے وائرس کا سامنا ہے اور کووڈ کے ساتھ فلو ویکسین بھی لازمی ہے لیکن فلو ویکیسن کی قیمت زیادہ ہونے کے سبب غربا خریدنے سے قاصر ہیں۔ جس سے ان لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑسکتی ہیں۔
ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ بڑے پیمانے پر بچوں، عمر رسیدہ افراد ،حاملہ خواتین اور میڈیکل کنڈیشن میں رہنے والے مریضوں کو فلو کا خطرہ زیادہ رہتا ہے اور اس انہیں زیادہ پریشانی ہوسکتی ہے۔ اس لئے ایسے افراد کے علاج و معالجہ کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے لیے ویکسین مفت دستیاب رکھنا ضروری ہے۔ تاکہ لوگ با آسانی ویکسین لے سکیں۔
سرینگر: کووڈ کی طرح فلو ویکسین بھی مفت دستیاب کرانے کی ضرورت
ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ بڑے پیمانے پر بچوں، عمررسیدہ افراد، حاملہ خواتین اور میڈیکل کنڈیشن میں رہنے والے مریضوں کو فلو کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔ اس لیے انہیں زیادہ پریشانی ہوسکتی ہے۔ اس لئے ایسے افراد کے علاج و معالجہ کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
ویکسین
ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ جس طرح کووڈ چکو مفت دستیاب رکھا گیا ہے اسی طرح فلو ویکیسن کو بھی مفت دستیاب رکھا جانا چاہیے۔
ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ فلو ویکسین ہاٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرتا ہے اور یہ مشاہدے میں بھی آیا ہے کہ جن لوگوں نے فلو ویکسین لیا ہے ان میں 55 فیصد افراد کو ہارٹ اٹیک اور اسٹروک کے خطرات کم ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمر رسیدہ افراد کو چاہیے کہ وہ فلو ٹیکہ ضرور لگوائیں۔ رواں ماہ کے آحر تک اسے مکمل کرنے کا امکان ہے۔