اردو

urdu

By

Published : Aug 9, 2021, 10:38 PM IST

ETV Bharat / city

بینرز پر واقعہ کربلا سے متعلق تحریریں اردو زبان وادب کی آبیاری کررہی ہیں

محرم المحرام کا مہینہ شروع ہونے والا ہے اس ماہ میں نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت اور واقع کربلا کی یاد تازہ ہوتی ہے۔

بینرز پر واقعہ کربلا سے متعلق تحریریں اردو زبان وادب کی آبیاری کررہی ہیں
بینرز پر واقعہ کربلا سے متعلق تحریریں اردو زبان وادب کی آبیاری کررہی ہیں

قتل حسین اصل میں مرگِ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا یے ہر کربلا کے بعد

بینرز پر واقعہ کربلا سے متعلق تحریریں اردو زبان وادب کی آبیاری کررہی ہیں
محرام الحرام سے قبل جہاں امام بارگاہوں اور عزا خانوں کو صفائی ستھرائی عمل میں لاکر سجایا جاتا ہے۔ وہیں گلی کوچوں، شاہراہوں اور رہائشی مکانات پر سیاہ رنگ کے جھنڈے اور بینرز نصب کئے جارہے ہیں۔ محرم الحرام کے ایام شروع ہونے سے قبل عقیدت مند خطاطوں اور فنکاروں کے پاس جاکر ان جھنڈوں اور بینروں پر امام حسین کی شہادت سے متعلق احادیث، مختلف اشعار اور اقوال تحریر کرواتے ہیں۔گرچہ عصر حاضر میں یہ اقوال لکھوانے میں جدت آئی ہے، لیکن اکثر عقیدت مند بینرز اور جھنڈوں پر خطاطی زیادہ پسند کرتے ہیں۔ خطاط بھی اس وقت مختلف طرز میں الفاظ، اشعار اور اقوال تحریر کرنے میں مشغول نظر آرہے ہیں۔محرم الحرام دین اسلام کی سر بلندی کا عظیم مہینہ ہے اور یہ مہینہ دین کی بلندی کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس بھی دیتا ہے۔ اسی مناسبت سے وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں امام بارگاہوں چوراہوں اور سڑکوں پر جگہ جگہ امام عالی مقام اور شہدائے کربلا سے متعلق تحریری آویزاں نظر آتی ہیں۔ وہیں ان جھنڈوں کو گلی کوچوں اور چوراہوں پر سجانے کا کام رضاکارانہ طور نوجوان انجام دیتے ہیں۔جموں وکشمیر کی سرکار زبان اردو ہے اور وادی کشمر میں اردو جاننے اور پڑھنے والوں کی اکثریت بھی ہے، اس لیے ان بینرز پر لکھی گئی تحریریں بھی اکثر اردو میں ہی دکھائی دے رہی ہیں۔ ایسے میں نہ صرف اردو وزبان و ادب کی آبیاری ہوتی ہے، بلکہ شہدائے کربلا کی یاد بھی تازہ ہوتی ہے۔مزید پڑھیں:لداخ میں یونیورسٹی بنانے کے بل پر پارلیمنٹ کی مہر


غریب و سادہ و رنگیِں ہے داستانِ حرم
نہایت اس کی حُسینؓ، ابتدا ہے اسمٰعِیلؑ

ABOUT THE AUTHOR

...view details