اردو

urdu

By

Published : Oct 1, 2022, 1:15 PM IST

ETV Bharat / city

Kashmir Weather کشمیر میں اگلے دو دن تک موسم خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے دو دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ Dry Weather in Kashmir

کشمیر میں اگلے دو دن تک موسم خشک رہنے کا امکان
کشمیر میں اگلے دو دن تک موسم خشک رہنے کا امکان

سری نگر: محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے دو دن تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے دو دنوں تک مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے اور کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی بھی متوقع ہے۔ dry Weather Forecast in Kashmir

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update وادی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش شروع

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details