اردو

urdu

By

Published : Mar 26, 2020, 4:14 PM IST

ETV Bharat / city

کووڈ-19: یہ کیسا اضطراب

کورونا وائرس سے ایک 65 سالہ بزرگ شخص کی موت کے بعد پوری وادی میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جاتا ہے۔ ہر سو سناٹا اور ویرانی چھائی ہوئی ہے۔

covid-19: panic situation in Kashmir valley
کووڈ-19: یہ کیسا اضطراب

کرونا وائرس کے عالمی وبا کے پھیلنے کے خدشات اور خطرات کے پیش نظر لوگ گھروں میں سہمے ہوئے ہیں۔وہیں اس وبائی بیماری کی منتقلی کی زنجیر کو توڑنے کے لیے حکام کی طرف سے میں کرناہ سے قاضی گنڈ تک کرفیوں جیسی بندشیں اور پابندیاں عائد ہیں۔

شہرو دیہات میں تمام دکانیں، کاروباری ادارے ،تجارتی مراکز ،پیٹرول پیمپ اور سرکاری دفاتر کے علاوہ تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں اور شہراہوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور غائب ہیں جس کے نتیجے میں ہر سو ہوکا عالم دیکھنے کو مل رہا ہے۔

کووڈ-19: یہ کیسا اضطراب

گزشتہ کل کروناوائرس میں مبتلہ مزید کیسز سامنے آنےکے بعد سے بندشوں میں مزید سختی کی جارہی ہے ۔ضروری لوازمات انجام دینے والے افراد کے علاوہ انتہائی مجبوری کےسبب گھروں سے باہر آنے والے لوگوں کو بھی سخت پوچھ تاچھ کے بعد ہی آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔وہیں دوسری جانب سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھی ایف آر درج کئے جارہے ہیں۔

وہیں انتظامیہ اور مزہیبی رہنماؤں کینجانب سے بھی ان افراد سے بار بار اپیل کی جاتی ہے جو حالیہ دنوں بیرون ممالک یا ملک کی مختلف ریاستوں کے سفر سے کشمیر واپس لوٹے ہیں کہ وہ انسانیت کا فرض نبھا کر اپنی سفری تفضیلات کو چھپانے سے پرہیز کریں ۔تاکہ وادی کشمیر میں اس عالمی وبا کو مزید پھیلنے سے وقت رہتے ہی روکا جاسکے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details