اردو

urdu

By

Published : Sep 27, 2021, 10:51 PM IST

Updated : Sep 27, 2021, 11:04 PM IST

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: بہترین استاد ایوارڈس اسکیم کا اعلان

جموں وکشمیر انتظامیہ نے پیر کے روز اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی بہتر کارکردگی سے متعلق بہترین 'استاد ایوارڈس اسکیم' کا اعلان کیا ہے۔

فوٹو
فوٹو

جموں وکشمیر انتظامیہ و جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بہترین خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو انعامات اور اسناد سے نوازنے گی اس تعلق سے'بہترین ٹیچر ایوارڈس'نام سے اسکیم متعارف کیا ہے۔

آڈر
مذکورہ اسکیم کے تحت اسکول ایجوکیشن کے لیے 10 ایوارڈز ہیں جن میں جموں کے لیے 5 جب کہ دیگر 5 ایوارڈ کشمیر کے لیے مخصوص رکھے گئے ہیں۔اسی طرح اعلی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے لیے 8 ایوارڈس رکھے گئے، جن میں بالترتیب 4 جموں اور 4 کشمیر کے لیے، یہ اسناد و انعام اچھی کار کردگی کرنے والے اساتذہ کو دئیے جائیں گے۔ وہیں یونیورسٹی اساتذہ کے لیے بھی 2 ایوارڈس ہیں۔ جو جموں اور کشمیر کے لیے ایک ایک ایوارڈ شامل ہیں۔

اس اسکیم کے تحت ایوارڈ پانے والے استاذہ کو 40 گرام چاندی کا تمغہ، جبکہ اسناد کے ساتھ 50 ہزار روپے نقد بھی دئے جائیں گے۔

اس حکم نامے کے مطابق سلیکشن کمیٹی صوبائی سطح پر امیدواروں کی فہرست کا جائزہ لے گی اور جانچ پڑتال کے بعد ہی شارٹ لسٹ کرکے ان کے نام انتظامیہ کو بھیجے گی۔

Last Updated : Sep 27, 2021, 11:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details