ریاست اترپردیش، ضلع سہارنپور کے محلہ بیرون کوٹلہ کے رہائشی ذاکر اور مہتاب کے درمیان رنجش کے سبب دونوں فریق کے درمیان کے بعد بحث و مباحثہ کے بعد تنازعہ ہوگیا۔
قدیم رنجش کے سبب دو فریق میں تنازع
سہارنپور کے محلہ بیرون کوٹلہ میں رنجش کے سبب دو فریق کے مابین تنازع میں دو لوگ زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لیے مقامی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
قدیمی رنجش کے سبب دو فریق میں تنازعہ
ذاکر کا الزام ہے کہ مہتاب اور اس کے افراد نے اس پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کیا ہے، جبکہ مہتاب کا کہنا ہے کہ ذاکر نے بلاوجہ گالی گلوچ کی اور مخالفت کرنے پر اس کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے لیکن کسی بھی فریق نے تحریری شکایت نہیں کرائی ہے، تحریر ملنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔