بانیہال قصبے کے دکانداروں نے تعمیراتی کمپنیوں کے خلاف سخت احتجاج کیا۔
قومی شاہراہ پر مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ جب سے رام بن بانہال قومی شاہراہ پر تعمیری کام شروع ہوا تب سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کئی بار ہم نے انتظامیہ کو کہا کہ بانہال کے بازار میں ایک پانی کا ٹینکر لگایا جائے تاکہ لوگ ڈھول اور گرد سے بچے لیکن ایسا نہ ہوا۔
اس دوران سب ڈویژن مجسٹریٹ بانہال بھی موقع پر پہنچے اور لوگوں کو 24 گھنٹے میں کاروائی کرنے کا وعدہ کیا۔
افسر نے کہا کہ تعمیری کام شروع ہوگا اور قصبہ بانہال سے گزرنے والے شہرہ پر تارکول بچھایا جائے گا تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے