ریاست چھتیس گڑھ میں گریابند کے مین پور بلاک کے گاؤں دھارندھوڑا کے کورنیٹین مرکز میں ایک حاملہ خاتون کی اچانک موت واقع ہوگئی۔
یہ خاتون اپنے والد کے ساتھ ریاست تلنگانہ کے ضلع خمام سے واپس آئی تھی لیکن گاؤں پہنچنے کے بعد اس کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسے رائے پور کے میکاہارہ اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اس خاتون کو ایک ہفتہ قبل ہی اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔
ریاست کے متعدد اضلاع کے کورنٹین سینٹر سے بدنظمی کی خبریں کافی زیادہ موصول ہورہی ہے، گزشتہ دو ہفتوں میں 10 سے زیادہ غیرریاستی مزدور ہلاک ہوچکے ہیں۔