اردو

urdu

ضلع پریشد چیئرمین نے سڑک کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا

By

Published : Dec 3, 2019, 11:57 PM IST

فاربس گنج بلاک کے تحت رینو گرام اوراہی مشرق پنچایت کے وارڈ نمبر 9 میں ضلع ارریہ پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے ایک اہم سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔

ضلع پریشد چیئرمین نے سڑک کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا
ضلع پریشد چیئرمین نے سڑک کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا

اس علاقے میں عرصہ دراز سے مقامی لوگوں کا سڑک بنائے جانے کو لیکر مطالبہ تھا جسے آج پورا کیا گیا۔ سڑک کی تعمیر ہونے سے علاقے میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔

یہ سڑک حلقہ نمبر 11 کے ضلع پریشد و معروف سماجی کارکن دلیپ کمار عرف دلیپ پٹیل کے فنڈ سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہ سڑک 7 لاکھ 48 ہزار 6 سو روپے کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے۔ جبکہ سڑک کی لمبائی 440 فٹ اور چوڑائی 10 فٹ ہے۔ اس موقع پر ضلع پریشد دلیپ کمار نے بتایا کہ اس علاقے کے لیے یہ سڑک بہت ہی اہم ہے، قبل میں یہ کچی سڑک تھی، یومیہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ آمد و رفت کرتے تھے، برسات کے دنوں میں اس سڑک پر چلنا مشکل ہو جاتا تھا، کئی مسافر کیچڑ میں پھنس کر گڑ جاتے تھے، یہ سڑک بن جانے سے مسافروں کو کافی سہولت ہوگی۔

ضلع پریشد چیئرمین نے سڑک کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا

مہمان خصوصی ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کہا کہ آج کا دن اس علاقے کے لوگوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔ ایک لمبے وقفے کے بعد ہی صحیح ضلع پریشد کے ذریعے سڑک کی تعمیر ہو رہی ہے۔ ہمارے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا وعدہ ہے کہ شہر ہو یا گاؤں، ایک ایک سڑک کو پختہ کرنا ہے، یہ بھی اسی کام کا ایک حصہ ہے۔

آگے ہم لوگ بھی اسی نہج پر ان علاقوں کی نشاندہی کر سڑک کی تعمیر کریں گے جن علاقوں میں پختہ سڑک اب تک نہیں بنی ہے۔ اس موقع پر فاربس گنج کے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر پرمپاگ رائے رینو ، پپو رینو ، انجنئیر سجیت کمار جھا کے علاوہ علاقے کے لوگ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details