اردو

urdu

کیمور میں عالمی ماحولیات کے موقع پر شجر کاری

By

Published : Jun 6, 2020, 9:44 AM IST

عالمی ماحولیات کے موقع پر ماحول کو صاف رکھنے اور پودے لگانے کی اپیل ۔

کیمور میں عالمی ماحولیات کے موقع پر شجر کاری
کیمور میں عالمی ماحولیات کے موقع پر شجر کاری

ریاست بہار کے کیمور میں جمعہ کے روز، عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر، ضلع مجسٹریٹ نے ضلع ہیڈ کوارٹر میں واقع کلکٹریٹ کے احاطے میں پودے لگائے۔

کیمور میں عالمی ماحولیات کے موقع پر شجر کاری

موقع پر پودے لگاتے ہوئے ڈی ایم ڈاکٹر نول کشور چودھری نے موجود عہدیداروں اور کارکنوں کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے آگے آنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ ''تمام لوگوں کا فرض ہے کہ وہ ماحول کو محفوظ رکھیں۔ اگر ماحول پاک اور صاف ہے تو زندگی کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ انسانی زندگی کے لیے ماحول کی اہمیت کافی زیادہ ہے۔ ماحول کو بچانے کے لیے تمام لوگوں کو اپنے ہاتھوں سے ایک پودا لگانا چاہئے اور اس کی دیکھ بھال کریں۔ تاکہ یہ ایک درخت بن جائے اور اس سے لوگوں کو فائدہ ہو۔''

اس موقع پر اے ڈی ایم سمن کمار، ڈی ڈی سی کے پی گپتا، ڈی ایس او پربھات کمار جھا، ڈپٹی کلکٹر امریش کمار امر، کمار ونود، منریگا پی او گورور کمار گپتا اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details