اردو

urdu

By

Published : Oct 18, 2020, 7:29 AM IST

ETV Bharat / city

ایل جے پی این ڈی اے کا حصہ نہیں ہے: بھوپیندر

پٹنہ: بہار بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے انچارج و قومی جنرل سکریٹری بھوپیندریادو نے ایک مرتبہ پھر سے واضح کیا کہ لوک جن شکتی پارٹی(ایل جے پی) کے صدر چراغ پاسوان این ڈی اے کا حصہ نہیں ہیں۔

bihar polls 2020: bhupender chirag paswan is not part of nda
bihar polls 2020: bhupender chirag paswan is not part of nda

مسٹر یادو نے ہفتہ کو پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال، دہلی بی جے پی کے سابق صدر و رکن پارلیمنٹ منوج تیواری اور قومی ترجمان سنجے پرکاش اور سنجے میوکھ کی موجودگی میں اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں مودی لہر گیت اور ایک کمل ویب سائٹ کا افتتاح کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر پاسوان نہ خود دھوکہ میں رہیں اور نہ ہی لوگوں کو الجھن میں مبتلاکریں کہ وہ این ڈی اے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب مسٹر پاسوان چاہے جو بھی کہیں وہ پورے طور پر این ڈی اے کے ساتھ نہیں ہیں۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری نے کہا کہ این ڈی اے کی جانب جنتادل یونائیٹڈ(جے ڈی یو)کے قومی صدر نتیش کمار وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں اور پھر سے مسٹر کمارہی وزیراعلیٰ بنیں گے۔

ایل جے پی صدر مسٹر پاسوان کو پہلے اپنا گھر سنبھالنا چاہیے۔ انہوں نے مسٹر چوہان کے چچا اور حاجی پور(محفوظ)سے رکن پارلیمنٹ پشوپتی کمار پارس کا نام لیے بغیر اشاروں میں کہا کہ انہیں پہلے اپنے چچا کو سنبھالنا چاہیے جو ان کے حالیہ سیاسی فیصلے کے خلاف ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details