اردو

urdu

ارریہ نگرپریشد: رتیش رائے ایک ووٹ سے کرسی بچانے میں کامیاب

By

Published : Jun 25, 2019, 8:36 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں کئی روز سے جاری ارریہ نگرپریشد کی سیاست اب ختم ہو گئی ہے۔

bihar

نگر پریشد کی ڈپٹی چیئرپرسن افسانہ پروین نے نگرپریشد کے چیئرمین رتیش رائے کے خلاف کام نہیں کرنے پر وارڈ کے 17 اراکین کے دستخط پر مشتمل ایک میمورنڈم کمشنر کو سونپ کر دوبارہ انتخاب کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ارریہ نگرپریشد: رتیش رائے ایک ووٹ سے کرسی بچانے میں کامیاب

ڈپٹی چیئرپرسن افسانہ پروین کا دعویٰ تھا کہ 17 اراکین ان کے ساتھ ہیں مگر آج انتخاب میں 15 ووٹ رتیش رائے کے حق میں جبکہ 14 ووٹ افسانہ پروین کے حق میں آئے، اس طرح رتیش رائے ایک ووٹ کی سبقت کے ساتھ چئیرمین کی کرسی بچانے میں کامیاب رہے۔

افسانہ پروین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ہم لوگوں نے نگر پریشد میں چیئرمین کے ذریعے کام نہیں کرنے کی بنیاد پر تحریک عدم اعتماد کی تجویز پیش کی تھی۔ وارڈ کے اراکین نے ہی ان کے کام سے ناراض ہو کر ان کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز پیش کی تھی مگر انہیں لوگوں نے انتخاب میں ان کا ساتھ دیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں امید کرتی ہوں کہ جو کام اب تک نہیں ہوئے ہیں، ان کاموں پر چیئرمین دھیان دیں گے تاکہ شہر کی ترقی ہو سکے۔'

رتیش رائے نے وارڈ کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھ پر دوبارہ بھروسہ کیا گیا ہے جسے میں برقرار رکھوں گا۔ مجھ پر غلط الزام لگا کر وارڈ کے کچھ اراکین نے تحریک عدم اعتماد کی تجویز پیش کی تھی جسے آج مسترد کر دیا گیا۔'

رتیش رائے نے کہا کہ 'میری اب تک کی مدت کار میں جتنے کام ہوئے ہیں، وہ تاریخ کا حصہ ہیں لیکن اب بھی بہت سے کام باقی ہیں جو ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔'

رتیش رائے نے کہا کہ 'شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے کئی اہم منصوبے بنائے گئے ہیں جس کا نفاذ جلد از جلد ہوگا۔'

رتیش رائے کے کامیاب ہونے پر ان کے حامیوں نے گلال اڑا کر اور ایک دوسرے کا منہ میٹھا کر کے مبارک باد پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details