شری گرو نانک دیو جی کے 550 ویں یوم پیدائش کی یاد میں پرکاش یاترا کا اہتمام کیا گیا۔ یہ یاترا پاکستان میں پچھلے مہینے گرودوارہ شری ننکانہ سے شروع ہوئی ہے اور واگھہ بارڈر سے ہوتے ہوئے بھارت میں داخل ہوئی ہے۔
اس وقت یہ یاترا مہاراشٹر کے ودربھ میں ہے اور ناگپور سے نظام آباد جا رہی ہے۔ یہ یاترا 14 ستمبر کو ناندیڑ پہیچی تھی۔ اس یاترا میں 200 سکھوں کو پاکستان سے شامل کیا گیا ہے۔
شری گرو نانک دیو کی 550 ویں یوم پیدائش کی یاد میں پرکاش یاترا صبح کے وقت یہ یاترا ناگپور سے ہوتے ہوئے مختلف شہروں میں جائے گی جہاں سکھ برادری کافی زیادہ جوش وخروش کے ساتھ یاترا کا استقبال کر رہے ہیں۔
جسپال سنگھ کے مطابق گرونانک دیو جی نے انسانیت کا راستہ دکھایا۔ آج معاشرے کو ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔ اسی وجہ سے سکھ معاشرے کے ذریعہ بین الاقوامی جاگرتی یاترا کیا جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ سکھوں کا پہلا تہوار گرو گروشنک دیو 12 نومبر کو منایا جائے گا اور گرو نانک کے 550 ویں یوم پیدائش کے جشن میں سکھ کمیونٹی کے ذریعہ سال بھر مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔