اردو

urdu

By

Published : Dec 23, 2020, 5:07 PM IST

ETV Bharat / city

ونود بھگت قتل کے الزام میں گرفتار

مٹکا کنگ سریش بھگت کی بیوی جایا بھگت کی قتل کی سپاری دینے کے الزام میں ونود بھگت سمیت پانچ ملزمین کو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے۔

ونود بھگت سمیت پانچ ملزمین کو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کیا
ونود بھگت سمیت پانچ ملزمین کو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کیا

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ممبئی کرائم برانچ نے ونود بھگت کو سگے بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

چہرے پر کالا نقاب ہے، پھر بھی چہرے کو چھپانے کی کوشش کرنے والے یہ ملزم ونود بھگت ہیں! جی ہاں وہی ونود بھگت جنہوں نے اپنے بھائی مٹکا کنگ سریش بھگت کے قتل کے معاملے میں مجرمین کو کیف کردار تک پہنچایا۔

ونود بھگت قتل کے الزام میں گرفتار

لیکن اب وہی ونود بھگت سمیت کل پانچ ملزمین کو ممبئی کرائم برانچ نے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر ملند بھرامبے نے بتایا کہ ونود نے اپنے سگے بھائی مقتول سریش بھگت کی اہلیہ جیا بھگت اور ان کی بہن کی قتل کی سپاری دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس سپاری میں اترپردیش سے چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ممبئی سے ونود بھگت کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ونود بھگت قتل کے الزام میں گرفتار

انہوں نے کہا کہ اس قتل کے تار غیر ملکی ملزمین سے جڑے ہونے کا انکشاف ممبئی کرائم برانچ نے کیا ہے تاہم اس معاملے کو لیکر ابھی بھی کئی ملزمین فرار بتائے جارہے ہیں۔

کرائم برانچ کی تفتیش میں جو سنسنی خیز انکشاف ہوا وہ بیحد چونکانے والا ہے۔

دراصل سریش بھگت کی موت کی مجرم اس کی اہلیہ جایا بھگت نے اپنی سزا پوری کر جیل سے واپس لوٹی اور اپنی بہن کے ساتھ وہ سریش بھگت کے ذریعہ چھوڑے گئے کاروبار اور پراپرٹی کو سنبھالنے لگی جبکہ اس سے پہلے یہ سب کچھ ونود بھگت کے ہاتھوں میں تھا۔

واضح رہے کہ اس پراپرٹی کے پیش نظر اس فیملی میں کئی بار نوک جھوک بھی ہوئی، اپنے ہاتھوں سے سریش بھگت کی پراپرٹی کو جاتے دیکھ کر ونود نے ٹھیک اسی طرز پر جیا اور اس کی بہن کی سپاری دے دی جس طرح سے جیا نے سریش بھگت کی پراپرٹی کو حاصل کرنے کے لیے سپاری دی تھی۔

لیکن معاملے کی آہٹ کرائم برانچ کو ہوگئی تو اپنے بھائی کی بیوی اور سالی کو قتل کرکے پراپرٹی پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھنے والے سریش بھگت سمیت ان کے دوسرے ساتھ سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے جبکہ کرائم برانچ باقی ملزمین کو تلاش کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details