اردو

urdu

By

Published : Dec 27, 2019, 10:04 AM IST

ETV Bharat / city

طالبہ کے ساتھ استاذ کی نازیبا حرکت

مہاراشٹر کے بھیونڈی میں طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کے الزام میں اہل خانہ نے استاذ کی زبردست پٹائی کردی۔

family members beaten molesting teacher
طالبہ کے ساتھ استاد کی نازیبا حرکت

بھیونڈی کے شیلار علاقے میں واقع ایک اسکول میں زیرِ تعلیم ایک نابالغ طالبہ نے الزام لگایا کہ صبح جب وہ اسکول پہنچی تب کلاس روم میں کوئی موجود نہیں تھا۔ اسکے اکیلے پن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکول کے ایک ٹیچر نے اس کے ساتھ نازییا حرکتیں کرنا شروع کردیں۔
طالبہ نے الزام لگایا کہ پرمود نائر نامی استاذ نے اس کے ساتھ فحش حرکت کی۔

طالبہ کے ساتھ استاد کی نازیبا حرکت
لڑکی نےاپنے اہل خانہ کو اس پورے واقعہ کی جانکاری دی، اہل خانہ اسکول پہنچے اور نازیبا حرکت کرنے والے ٹیچر پرمود نایر (45) کی زبردست پٹائی کی۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھیونڈی تعلقہ پولیس جائے مقام پر پہنچی اور ٹیچر کو حراست میں لیکر اس معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details