اردو

urdu

شہریت ترمیمی بل منظور، مخالفت میں آئی پی ایس آفیسر مستعفی

By

Published : Dec 11, 2019, 10:40 PM IST

Updated : Dec 11, 2019, 10:45 PM IST

راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے بعد انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ میری تمام انصاف پسند لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اس بل کا جمہوری انداز میں مخالفت کریں۔

ای ٹی وی بھارت
سی اے بی بل کے منظور ہونے پر آئی پی ایس آفیسر کا استعفی

شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے مہاراشٹر کے آئی پی ایس آفیسر عبدالرحمن نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے بعد انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ میری تمام انصاف پسند لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اس بل کی جمہوری انداز میں مخالفت کریں۔

سی اے بی بل کے منظور ہونے پر آئی پی ایس آفیسر کا استعفی

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ بل بھارت کی مذہبی اجتماعیت کے خلاف ہے اور ساتھ ہی یہ آئین کی بنیادی خصوصیات کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں: شہریت ترمیمی بل: مودی حکومت کی راجیہ سبھا میں بھی جیت

واضح رہے کہ راجیہ سبھا میں شہری ترمیمی بل کو منظور کر لیے جانے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بل کے تئیں خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Last Updated : Dec 11, 2019, 10:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details