اردو

urdu

مالیگاؤں: سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کا مطالبہ

By

Published : Feb 13, 2021, 8:39 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں شہری حدود سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر دن بدن بڑھتے حادثات کو دیکھتے ہوئے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر اور ضلع کلکٹر سے سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا۔

Malegaon: Demand for measures to prevent road accidents
مالیگاؤں: سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کا مطالبہ

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے ای ٹی وی بھارت کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ' گزشتہ دنوں قومی شاہراہ نمبر 3 چالیس گاؤں پھاٹے پر ایک سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

مالیگاؤں: سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ' شہر میں سڑک حادثات کا آئے دن کا معمول بنتا جارہا ہے۔ اس لئے قومی شاہراہ پر بڑھتے حادثات کی روک تھام کے لیے آصف شیخ نے گذشتہ کل نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ساڑونکے اور ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے سے ملاقات کرتے ہوئے سات نکات پر مشتمل مطالبات کا میمورنڈم ضلع کلکٹر کو دیا۔

آصف شیخ نے میمورنڈم کے ذریعہ یہ مطالبہ کیا ہے کہ منماڑ چوپھلی سے لے کر چالیس گاؤں پھاٹا کے درمیان بنائے گئے تمام اسپیڈ بریکرز خستہ حال ہوچکے ہیں، ان کی دوبارہ تعمیر کی جائے اور سوند گاؤں پھاٹا کے قریب سب وے راستہ (انڈر گراؤنڈ راستہ) خراب ہوگیا ہے، اس کی فوری درستیگی کرائی جائے، اسی روڈ پر لبیک ہوٹل کے پاس مالدہ شیوار کے لئے نیا سب وے (انڈر گراؤنڈ راستہ) تعمیر کیا جائے۔

اس کے علاوہ اسٹار ہوٹل کے پاس راستہ کے دونوں جانب ہائی ماسٹ اسٹریٹ لائٹ لگائی جائے، درے گاؤں کے پاس سروس روڈ کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے اور دھولیہ سے مالیگاؤں کی سمت آنے والے راستے پر بڑے ڈیجیٹل بورڈ نیشنل ہائی وے پر لگایا جائے۔

شیخ آصف نے مذکورہ حکام کو انتباہ دیا کہ ان دس دنوں میں کام نہیں ہوا تو قومی شاہراہ پر راستہ روکو احتجاج کریں گے اور جے سی بی سے روڈ پر گڑھا کردیا جائے گا اور حکومت کے پاس نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خلاف شکایت بھی درج کروائی جائے گی۔

واضح رہے کہ موصوف نے اس مکتوب کی کاپی مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے علاوہ ضلع کلکٹر ناسک، پرانت آفیسر مالیگاؤں، تحصیلدار مالیگاؤں، شہرایڈیشنل ایس پی، تعلقہ پولیس انچارج کے ساتھ ساتھ پوار واڑی پولس انچارج کو روانہ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اینٹی نارکوٹک سیل نے گانجے کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کیا

موصوف نے ان مطالبات کی یکسوئی کے لئے گذشتہ روز ایک گھنٹے کا علامتی احتجاج بھی کیا تھا۔جس کے بعد سے ہائی وے پر اسپیڈ بریکرز بنانے کا کام شروع کیا گیاہے۔ واضح رہے کہ اعلی آفیسروں نے ان تمام مسائل کو سننے کے بعد تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details