اردو

urdu

By

Published : Apr 27, 2020, 7:34 PM IST

ETV Bharat / city

مالیگاؤں : 7 منفی ڈسچارج اور 6 کورونا مریض فرار

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 126 میں سے گزشتہ روز 3 اور آج 4 منفی مریضوں کو منصورہ ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا.

Malegaon: 7 negative discharges and 6 corona patients escape
مالیگاؤں : 7 منفی ڈسچارج اور 6 کورونا مریض فرار

وہیں آج صبح سول ہسپتال سے 6 کورونا مریض فرار ہو گئے. مالیگاؤں سٹی پولس اسٹیشن میں 6 خواتین کورونا مریضوں کے فرار ہونے کا معاملہ درج کیا گیا ہے. ان فرار مریضوں کو قرنطینہ کیلئے آج سول ہسپتال سے منصورہ ہسپتال لیکر جانا تھا. لیکن آج صبح یہ 6 کورونا خواتین فرار ہوگئیں.

اس طرح سے آج 4 منفی کورونا مریضوں کو تالیوں اور پھول سے استقبال کر منصورہ ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا. اب تک 7 منفی مریضوں کو ایک ماہ کے بعد قرنطینہ سے رخصتی دی گئی. اس موقع پر موجودہ میئر طاہرہ شیخ رشید, سابق میئر شیخ رشید, ڈاکٹر پنکج آشیا اور عملہ محکمہ صحت عامہ کارپوریشن موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details