اردو

urdu

لاک ڈاون: پاورلوم مزدور فاقہ کشی پر مجبور

By

Published : Mar 28, 2020, 11:12 PM IST

لاک ڈاون کے بعد پاورلوم صنعتی اور مزدور اکثریتی شہر بھیونڈی کے ہوٹل اور بسی بند ہونے سے پاورلوم کارخانوں میں یومیہ مزدوری کرنے والوں کے سامنے فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔

daily wage workers of Powerloom factories in trouble in bhivandi due to lockdown
پاورلوم مزدور فاقہ کشی پر مجبور

کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے ملک گیرلاک ڈاؤن سے پاورلوم صنعتی اور مزدور اکثریتی شہر بھیونڈی کے ہوٹل اور بسی بند ہونے سے پاورلوم کارخانوں میں یومیہ مزدوری کرنے والوں کے سامنے فاقہ کشی نوبت آگئی ہے۔

بھارت کے مانچسٹر کے طور پر اپنی منفرد شناخت رکھنے والے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں پورے ملک سے آنے والے مزدور کام کرتے ہیں جس میں شمالی ہند کے یومیہ مزدوروں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔

لاک ڈاون: پاورلوم مزدور فاقہ کشی پر مجبور

لاک ڈاؤن کی وجہ سے یومیہ مزدوری کرنے والوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے.

ریاست بہار کے ضلع مدھوبنی کے رہنے والے مزدور اس لاک ڈاون سے قبل پاورلوم کارخانوں میں یومیہ مزدوری کر اپنی اور اہل خانہ کی کفالت کرتے تھے مگر کورونا وائرس کے بعد اچانک ہونے والے لاک ڈاون سے ان کے سامنے فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے حکومت بہار اور مہارشٹر سے مطالبہ کررہے ہیں کہ کسی بھی طرح سے ان کو انکے گھر پہنچانے کی مدد کریں۔

مزدوروں کا کہنا ہے کہ ‘حکومت انہیں انکے آبائی وطن بھیج دے اب یہ سب برداشت نہیں ہورہا ہے، گھر میں کھانے کی دشواری باہر پولیس کا ڈنڈا آخر وہ کہاں جائیں۔

عیدگاہ روڑ رزاق کمپاؤنڈ کے ایک چھوٹے سے کمرے میں 35 مزدور رہائش پذیر ہے جب ان سے سوشل ڈسٹینس بنانے کے لیے کہا گیا تو کہنے لگے کہ مجبوری میں اس طرح کے حالات میں رہ رہے ہیں۔ اگر ٹرین چل رہی ہوتی وہ کب کا اپنے آبائی وطن چلے گئے ہوتے۔

بہار، ضلع مدھوبنی کے معصوم انصاری پاورلوم مزدور نے کہا کہ ’لاک ڈاون کے بعد ہوٹل بند ہوگئے ہیں جسکے بعد سے ہی پریشانیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور وہ لوگ کھانے کے ایک ایک دانے کے محتاج ہوگئے ہیں اس لیے وہ اب اپنے آبائی وطن جانا چاہتے ہیں کیونکہ حکومت کی جانب کوئی ریلیف نہیں مل رہی ہے.

محمدشمشاد نے کہا کہ ’حکومت انکے کھانے کا معقول انتظام کردے اسی بات کو انہیں سب سے زیادہ دشواری ہے، نہیں تو حکومت ہمیں ہمارے آبائی وطن بہار بھیج دے تاکہ ہونے والے اس طرح کی تمام دشواریوں سے انہیں نجات مل جائے، ان مزدوروں نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے مطالبہ کیا وہ انہیں وہ جلد ہی انکے بہار لے جانے کا معقول انتظام کرائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details