اردو

urdu

مرادآباد: لاک ڈاؤن کے سبب قوال بھی پریشان

By

Published : May 11, 2020, 2:15 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کا اثرتہذیبی و ثقافتی پروگراموں پر بھی کافی پڑا ہے،مسلسل بگڑتے حالات کے درمیان پروگرام پر مکمل پابندیاں عائد ہیں۔

لاک ڈاؤن کے سبب قوال بھی پریشان
لاک ڈاؤن کے سبب قوال بھی پریشان

ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد سے تعلق رکھنے والے معروف قوال شمیم احمد صابری کے 40 سے زیادہ پروگرام اس وبا کے پیش نظر منسوخ کردیئے گئے ، جس سے انہیں لاکھوں کا نقصان ہوا۔

لاک ڈاؤن کے سبب قوال بھی پریشان

ملک و بیرون ملک جا کر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے ان قوالوں کے لیے کورونا وائرس بڑی مشکلات میں اضافے کا سبب بنا ہوا ہے، جبکہ مستقبل میں بھی ان تقریبات میں لوگوں کی شرکت بھی یقینی نہیں ہے۔

شمیم اور ان کی ٹیم کو اس وبا کی وجہ سے گھرمیں ہی رہنا پڑ رہا ہے۔ ان دنوں ٹیم کو ملک کے کئی شہروں سے ایونٹس میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا جو اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details